فهرس الكتاب

الصفحة 5567 من 6343

سورۃ المدثر مکی ہے، اس میں چھپن آیتیں اور دو رکوع ہیں

تفسیر سورۃ المدثر

نام: پہلی آیت میں ہی لفظ " المدثر" آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔

زمانہ نزول: یہ سورت بالاتفاق مکی ہے۔ ابن مردویہ اور بیہقی نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ " سورۃ المدثر" مکہ میں نازل ہوئی تھی جمہور علماء کے نزدیک نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سب سے پہلی وحی (اقراء باسم ربک الذی خلق) نازل ہوئی، اس کے بعد کچھ دنوں تک وحی کا نزول موقوف ہوگیا پھر سورۃ المدثر نازل ہوئی۔

بخاری و مسلم نے جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت کی ہے، انہوں نے کہا، میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وحی کے بارے میں بات کرتے سنا، آپ نے فرمایا کہ میں پیدل چل رہا تھا کہ آسمان کی طرف سے ایک آواز سنی، سر اٹھایا تو اسی فرشتہ کو جو غار حرا میں میرے پاس آیا تھا آسمان و زمین کے درمیان ایک کرسی پر بیٹھا دیکھا میں اس منظر سیشدید مرعوب ہوگیا، گھر واپس آگیا اور کہا: مجھے کمبل اوڑھاؤ، مجھے کمبل اوڑھاؤتو گھروالوں نے مجھے کمبل اوڑھا دیا اس کے بعد اللہ نے (یا ایھا المدثر) نازل کیا، حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ اس سلسلے کی یہی روایت محفوظ ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس سے پہلے آپ پر وحی نازل ہوچکی تھی، اس لئے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں فرمایا ہے: میں نے آسمان و زمین کے درمیان اسی فرشتہ کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جو میرے پاس غار حرام میں آیا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت