فهرس الكتاب

الصفحة 1273 من 6343

(25) عیسائیوں کا ایک مجرمانہ فعل یہ بھی تھا کہ انہوں نے اپنے عالموں اور راہبوں کو اللہ کے بجائے اپنا معبود بنا لیا، یعنی جب ان کے دنیا دار عالموں نے حرام کو حلال اور حلال کو حرام بنایا تو انہوں نے انے کی پیروی کی امام احمد، ترمذی اور ابن جریر وغیر ہم نے عدی بن حاتم (رض) سے راوایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ان کی گردن میں چاند کا صلیب لٹک رہا تھا ( انہوں نے جاہلیت کے زمانہ میں عیسائیت کو قبولو کرلیا تھا) تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت پڑھی تو میں نے کہا کہ عیسائیوں نے اپنے عالموں کی عبادت تو نہیں کی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں انہوں نے حلال کیا حرام اور حرام کو حلال بنایا تو لوگوں ان کی بات مانی اور ان کی پیروی کی یہی ان کی عبادت ہے۔

انہوں نے عیسیٰ (علیہ السلام) کو بھی اللہ کے بجائے اپنا معبود بنالیا حالا نکہ انہیں حکم یہ دیا گیا تھا کہ وہ صرف ایک اللہ کی عبادت کریں جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت