فهرس الكتاب

الصفحة 4911 من 6343

(6) نوح (علیہ السلام) اس کشتی پر سوار ہوگئے جو انہوں نے اسی دن کے لئے اللہ کے حکم سے کشادہ تختوں اور بڑی بڑی کیلوں کی مدد سے بنایا تھا وہ کشتی طوفان میں اللہ کے حفظ و امان میں چلتی رہی اور یہ جو کچھ ہوا ناشکروں کو ان کے کفر کا بدلہ دینے کے لئے ہوا، اس لئے کہ نوح (علیہ السلام) کی بعثت ان کے لئے اللہ کی ایک عظیم نعمت تھی، جس کی انہیں قدر دانی کرنی چاہئے تھی، لیکن انہوں نے ناشکری کی تو اللہ نے نوح (علیہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والوں کو بچا لیا اور باقی پوری قوم کو طوفان کے ذریعہ ہلاک کردیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت