فهرس الكتاب

الصفحة 5265 من 6343

(4) وہ ذات باری تعالیٰ آسمانوں اور زمین کے تمام مخفی اور ظاہر اور تمام غائب و حاضر چیزوں کی خبر رکھتا ہے، بلکہ وہ علام الغیوب تو انسانوں کے دلوں میں پوشیدہ اسرار اور اچھی اور بری نیتوں کو بھی جانتا ہے، یعنی اس کا علم ہر چیز کو محیط ہے، کائنات دو جہاں کی کوئی شے اس سے مخفی نہیں ہے۔

اس لئے بندوں کو چاہئے کہ وہ اپنا باطن برے اخلاق سے پاک رکھیں اور ان اخلاق حسنہ کو اپنائیں جن سے اللہ خوش ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت