(46) صاحب محاسن التنزیل نے زمخشری سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ آیت (75) میں (الم اقل) کے بعد لک کا اضافہ عتاب میں مزید سختی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے کہ ایک بار تو غلطی کی اور نظر انداز کردیا، اب پھر دوبارہ آپ اس غلطی کو دہرا رہے ہیں اور بے جانے بوجھے مجھ پر سخت نکیر کر رہے ہیں۔