فهرس الكتاب

الصفحة 6107 من 6343

(11) اور جو لوگ دنیا میں ایمان لائے ہوں گے اور انہوں نے نیک عمل کیا ہوگا، ان کا انجام اس دن اچھا ہوگا انہیں رب العالمین آواز دے گا اور کہے گا کہ اے وہ پاکیزہ روح جس نے دنیا میں اپنے رب کو یاد کیا، اس سے محبت کی، اور اس کی طاعت و بندگی کے ذریعہ سکون و اطمینان حاصل کیا تو آج اس کے جوار میں چلی جا، درانحالیکہ تو اس کی عطا کردہ نعمتوں سے راضی رہے اور وہ اب تجھ سے ہمیشہ کے لئے راضی ہوگیا۔

اے پاکیزہ روح ! تو آج میرے ان بندوں میں شامل ہوجا جنہیں نہ کوئی خوف لاحق ہوگا اور نہ کوئی حزن و ملال، اور تو ان کے ساتھ میری جنت میں داخل ہوجا۔

مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ بات ان سے موت کے وقت اور قیامت کے دن کہی جائے گی۔ وباللہ التوفیق

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت