فهرس الكتاب

الصفحة 2903 من 6343

11۔ مظاہر قیامت اور منکرین آخرت کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ اس دن آسمان پھٹ جائے گا، ستارے غائب ہوجائیں گے اور پورا نظام عالم درہم برہم ہوجائے گا، اور فرشتے اتر کر تمام مخلوقات کو میدانِ محشر میں گھیر لیں گے، اس دن صرف اللہ کی بادشاہی رہ جائے گی رہ جائے گی، دنیا کے تمام بادشاہ عاجز بندوں کی حیثیت سے میدانِ محشر میں اکٹھا ہوں گے، اور عذاب کی سختی کا تصور کر کے کافروں کا بہت ہی برا حال ہوگا، مارے حسرت و ندامت کے دانتوں سے اپنی انگلیاں کاٹیں گے، اور کہیں گے، اے کاش ! دنیا میں ہم نے رسول کی بات مان لی ہوتی اور ان پر ایمان لے آئے ہوتے، اے کاش ! میں نے فلاں کافر شیطان کو اپنا دوست نہ بنایا ہوتاجس نے مجھے قرآن پر ایمان لانے سے روکا، اور طرح طرح کے جھوٹے دلائل کے ذریعہ مجھے باور کرایا کہ یہ اللہ کا کلام نہیں ہے۔

آیت 29 کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ شیطان کی تو صفت ہی یہ ہے کہ وہ اپنے پیروکاروں سے جھوٹے وعدے کرتا ہے اور گمراہی کی راہ پر دور تک لے جاتا ہے، پھر بھٹکتا ہوا چھوڑ کر چل دیتا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت