فهرس الكتاب

الصفحة 2263 من 6343

(63) کافروں کا انجام بیان کیے جانے کے بعد اب ان لوگوں کا حال و مآل بیان کیا جارہا ہے جو اس دنیا میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آئیں گے، نبی کریم پر نازل کردہ کتاب کی تصدیق کریں گے، اور زندگی میں نیک اعمال کرتے رہیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی میزبانی کے لیے فردوس برین کو تیار کر رکھا ہے، جہاں ہمیشہ کے لیے رہیں گے، اور کبھی اور کسی حال میں بھی وہاں سے نکلنا نہیں چاہیں گے۔ صحیحین کی روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا ہے: تم لوگ جب اللہ سے جنت مانگو تو فردوس مانگو جو جنت کا مرکزی اور اعلی مقام ہے، جنت کی ساری نہریں وہیں سے نکلتی ہیں۔ وہ جنت اتنی اچھی ہوگی کہ وہاں کا رہنے والا جنتی اسے چھوڑ کر کبھی بھی دوسری جگہ جانا نہیں چاہے گا۔ اے اللہ ! میں آپ سے جنت الفردوس کا سوال کرتا ہوں اپنے لیے، اپنے والدین کے لیے، اپنے اہل و عیال، بہن بھائیوں اور قرآن و سنت پر عمل پیرا تمام مسلمان بھائیوں کے لیے۔ آمین یا رب العالمین۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت