فهرس الكتاب

الصفحة 2671 من 6343

(30) قیامت کے دن بادشاہی صرف اللہ کی وہگی، وہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا جو لوگ دنیا میں ایمان لائے ہوں گے اور عمل صالح کیا ہوگا اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں داخل کرے گا اور جنہوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہوگی اور اس کی آیتوں کی تکذیب کی ہوگی انہیں وہ رسوا کن عذاب میں مبتلا کرے گا، اور جن لوگوں نے اپنے رب کی رضا کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ دیا ہوگا، پھر یا تو جہاد کرتے ہوئے قتل کردیئے گئے یا طبعی موت مرگئے، اللہ انہیں جنت میں بہت ہی اچھی روزی دے گا، اور قیامت کے دن انہیں ایسی رہائش گاہ عطا کرے گا جس سے وہ خوش ہوجائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت