فهرس الكتاب

الصفحة 5284 من 6343

(3) اس آیت کریمہ میں بوڑھی، نالغہ اور حاملہ عورتوں کی عدت بیان کی گئی ہے کہ جن عورتوں کی ماہواری بند ہوگئی ہو، ان کی عدت تین ماہ ہے، اور جو نابالغہ ہوں، ان کی عدت بھی تین ماہ ہے اور حاملہ عورتوں کی عدت حمل ہے، صحیحین میں ام سلمہ (رض) سے مروی ہے کہ سبیعہ اسلمیہ نے اپنے شہر کے انتقال کے صرف چالیس دن کے بعد بچہ جن دیا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی شادی کردی۔

آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص طلاق اور دیگر امور میں اللہ کے احکام کی پابندی کرے گا، اللہ اس کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا۔ آیت (5) میں فرمایا کہ مذکورہ بالا آیتوں میں طلاق، رجعت اور عدت کے جو احکام بیان کئے گئے ہیں، وہ سب احکام الٰہی ہیں جنہیں اللہ نے اس لئے نازل فرمایا ہے تاکہ بندے ان پر عمل کریں اور جو اللہ سے ڈرے گا، اللہ اس کے گناہوں کو معاف کر دے گا اور اسے اجر عظیم سے نوازے گا، یعنی اسے جنت میں داخل کر دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت