54۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے عدل و انصاف کے تقاضے کے مطابق ہر قوم کے پاس اپنا رسول بھیجا، جس نے انہیں اللہ کے عذاب سے ڈرایا اور ایمان باللہ کی دعوت دی، اور جب ان کے ایمان کی کوئی امید باقی نہ رہی تو اللہ نے انہیں ہلاک کردیا، اللہ کسی قوم پر بھی ظلم نہیں کرتا کہ نبی بھیجنے سے پہلے ہی انہیں ہلاک کردے۔