فهرس الكتاب

الصفحة 3238 من 6343

19۔ چوتھا عجیب و غریب واقعہ، لوط (علیہ السلام) اور سدوم اور عموریہ میں رہنے والی قوم کا ہے، جس کی ہدایت کے لیے وہ مبعوث کیے گئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ لوط کا واقعہ بھی لوگوں سے بیان کردیجئے، انہوں نے اپنی قوم سے کہا، تمہاری اخلاقی گراوٹ انتہا کو پہنچ چکی ہے کہ آپس میں بدکاری کرتے ہوئے سبھی ایک دوسرے کو دیکھتے رہتے ہو، ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ اس فعل بد کی شناعت و قباحت کو جانتے ہوئے اس کا ارتکاب کرتے رہتے ہو۔ تم کتنے برے ہوگئے ہو کہ اپنی حیوانی شہوت پوری کرنے کے لیے عورتوں کے بجائے مردوں کے ساتھ بدفعلی کرتے ہو، تم تو حیوانوں سے بھی بد تر ہوگئے ہو، اور تم ایسا اس لیے کرتے ہو کہ نرے جاہل اور نادان ہو، تمہیں معلوم ہی نہیں کہ تمہارے پیدا کرنے والے کا تم پر کیا حق ہے، اور کفر و سرکشی کا کیسا برا انجام ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت