فهرس الكتاب

الصفحة 5055 من 6343

(8) اور اللہ کے ان مقرب بندوں کو بڑی بڑی، کشادہ اور خوبصورت آنکھوں والی حوریں ملیں گی، جو سیپ میں بند موتیوں کے مانند بے داغ اور سفید ہوں گی، اور یہ حوریں انہیں نیک اعمال کے سبب ملیں گی جو دنیا میں اللہ کی رضا کی خاطر کرتے رہے تھے اور ان جنتوں میں وہ کوئی غیر مفید گفتگو اور بکواس نہیں سنیں گے، وہاں وہ صرف اچھی اور عمدہ باتیں سنیں گے اور ایک دوسرے کو خوشخبری دیں گے کہ اب تمہارے لئے ہمیشہ کے لئے ہر رنج و الم اور غم و اندوہ سے سلامتی ہے۔

مفسرین لکھتے ہیں: یہ آیت دلیل ہے کہ اہل جنت آپس میں بہت ہی پاکیزہ گفتگو کریں گے، جس سے آپس میں محظوظ ہوں گے اور کسی کی دل آزاری نہیں ہوگی رب ذوالجلال والا کرام سے دعا ہے کہ وہ ہم پر بھی کرم فرماتے ہوئے جنت میں داخل کردے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت