فهرس الكتاب

الصفحة 4361 من 6343

(29) آسمانوں اور زمین کا بادشاہ صرف اللہ ہے، اس کی بادشاہت میں کسی کا کوئی دخل نہیں ہے، وہ جیسے چاہتا ہے تصرف کرتا ہے، اور جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، کسی کو بیٹا دیتا ہے، کسی کو بیٹی دیتا ہے اور کسی کو دونوں دیتا ہے اور کسی کو بانجھ بنا دیتا ہے، یعنی اس کے یہاں اولاد نہیں ہوتی، ان تمام رازوں اور بھیدوں کو صرف وہی جانتا ہے اور وہ ہر بات کی قدرت رکھتا ہے، اس لئے بندہ کو اللہ کی تقدیر و قسمت پر ہر حال میں راضی رہنا چاہئے اسی میں اس کے لئے دین و دنیا کی بھلائی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت