فهرس الكتاب

الصفحة 5536 من 6343

(13) اور اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے کہ مجھ پر یہ وحی بھی نازل ہوئی ہے کہ جب اللہ کے بندے اور رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بطن نخلہ میں کھڑے ہو کر اپنے رب کی عبادت کرنے لگے، یعنی نماز پڑھنے لگے تو ان کا طرز عبادت دیکھ کر اور قرآن کریم کیتلاوت سے متاثر ہو کر جن ان کے اردگرد ٹوٹ پڑے اور شدید ازدحام پیدا کردیا۔

بعض مفسرین نے آیت کی تفسیر یہ بیان کی ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مشرکین مکہ کے طریقہ عبادت کے خلاف صرف ایک اللہ کی بندگی کرنے لگے تو مشرکین مکہ آپ کی عداوت میں جب آپ کو نماز پڑھتے دیکھتے، آپ کے اردگرد جمع ہو کر ایذاء پہنچانے کی کوشش کرتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت