فهرس الكتاب

الصفحة 3739 من 6343

تفسیر سورۃ یٰسین

نام: سورت کی ابتدا ہی میں یہ لفظ آیا ہے، یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے۔

زمانہ نزول: قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے صرف ایک آیت (ونکتب ماقدموا واثارھم) کے بارے میں بعض کا خیال ہے کہ یہ مدینہ میں نازل ہوئی تھی ابن عباس اور عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ یہ سورت مکی ہے۔

فضیلت: صاحب محاسن التنزیل نے لکھا ہے کہ اس سورت کی فضیلت سے متعلق جتنی حدیثیں مروی ہیں، سب موضوع، باطل یا ضعیف ہیں، دیگر مکی سورتوں کی طرح اس میں بھی کفار قریش کو کفر و شرک، انکار رسالت اور انکار آخرت کے انجام سے ڈرایا گیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت