(47) انہی یہو دی بنو قریظہ کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا کہ اگر یہ لوگ جنگ میں پکڑ لیے جائیں تو انہیں کاری ضرب لگا یئے اور ایسی سزا دیجئے کہ جو دوسرے دشمنان اسلام گھات لگائے بیٹھے ہیں وہ ڈر کے مارے تتر بتر ہوجائیں اور یہ یہود ان کے لیے نشان عبرت بن جا ئیں