فهرس الكتاب

الصفحة 3340 من 6343

(31) قیامت کے دن اللہ تعالیٰ مشرکوں کو ڈانٹ اور پھٹکار کے ساتھ پکارے گا کہ کہاں ہیں تمہارے معبودان باطلہ جنہیں تم میرا شریک بناتے تھے ؟ تو ان کے بجائے وہ سرداران کفر وضلالت جودنیا میں اللہ تعالیٰ کے اتھ معبود بنائے گئے تھے کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہم نے انہیں گمراہ کرنا چاہا تو انہوں نے فورا ہی ہماری دعوت قبول کرلی اور گمراہی کی راہ پر چل پڑے یہ بھی گمراہ ہوئے اور ہم بھی گمراہ ہوئے ہم ان سے اپنی برات کا اعلان کرتے ہیں اور اسلیے کہ یہ ہماری نہیں بلکہ اپنی خواہشات کی عبادت کرتے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت