فهرس الكتاب

الصفحة 4056 من 6343

(22) اہل تقویٰ سے جس عمدہ جائے رہائش کا وعدہ کیا گیا ہے، وہ ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہوں گی، جن کے دروازے جنتیوں کے انتظار میں ہر دم کھلے رہیں گے اہل جنت ان جنتوں میں تکئے لگائے بیٹھے ہوں گے جب چاہیں گے اپنی خواہش کے مطابق بہت سے پھل اور مشروبات مانگ لیا کریں گے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ یہاں طعام یعنی کھانے کا ذکر اس لئے نہیں ہوا ہے کہ ان کا کھانا اور پینا صرف لذت حاصل کرنے کے لئے ہوگا، دنیا کی زندگی کی طرح غذائیت حاصل کرنے کے لئے نہیں۔

اور اہل جنت کو ایسی بیویاں ملیں گی جو اپنے شوہوں کے سوا دوسرے مردوں کو نہیں دیکھیں گی، یا ان کے شوہر ان کے غایت حسن و جمال کی وجہ سے دوسری عورتوں کی طرف نہیں دیکھیں گے اور وہ بیویاں عمر میں متساوی ہوں گی، مجاہد کیقول کے مطابق ان کی عمریں تینتیس (33) سال ہوں گی۔

آیت (35) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب اہل تقویٰ جنت میں داخل ہوجائیں گے اور وہاں کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے لگیں گے تو اللہ تعالیٰ ان سے کہے گا کہ یہی وہ جنت ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ نعمت قیامت کے دن حساب کے بعد ملے گی اور یہی ہماری وہ روزی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت