فهرس الكتاب

الصفحة 1935 من 6343

(13) کفار قریش کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ جن بتوں کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ تو کچھ بھی پیدا نہیں کرسکتے ہیں، بلکہ پوجنے والوں نے ہی اپنے ہاتھوں سے انہیں بنایا ہے، گویا وہ اپنے پجاریوں سے بھی زیادہ عاجز اور کمزور ہیں، جیسا کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا تھا: (اتعبدون ما تنحتون) کہ کیا جنہیں تم اپنے ہاتھوں سے پتھروں کو کاٹ کر بناتے ہو انہی کی عبادت کرتے ہو؟ (الصافات: 95) اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے مزید تاکید کے طور پر فرمایا کہ وہ تو مردہ ہیں نہ کبھی زندہ تھے اور نہ مستقل میں انہیں زندگی ملے گی اور انہیں شعور بھی نہیں کہ وہ کبھی اٹھائے جائیں گے، تو پھر وہ اللہ کے سوا معبود کیسے ہوسکتے ہیں؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت