فهرس الكتاب

الصفحة 6242 من 6343

(4) انسان اس دنیا میں جو عمل بھی کرتا ہے اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے اس کا کوئی عمل بھی ضائع نہیں ہوتا اور وہ اسے قیامت کے دن اپنے سامنے پائے گا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص دنیا میں ایک چھوٹی چیونٹی کے برابر بھی کوئی اچھا کام کئے ہوگا، اس کا ثواب اسے آخرت میں ضرور ملے گا اور جو شخص ایک چھوٹی چیونٹی کے برابر بھی کوئی برائی کئے ہوگا تو اسے اس کا بدلہ مل کر رہے گا، الایہ کہ اللہ تعالیٰ سے معاف کر دے۔

بعض لوگوں نے " ذرہ" کا معنی وہ باریک ترین غبار کیا ہے جو کھڑکی کے سوراخ سے داخل ہونے والی شعاع میں نظر آتا ہے، یعنی اس باریک ترین غبار کے برابر بھی کسی کا عمل خیر و شرگم نہیں ہوگا، اور اس کا بدلہ اسے ضرور ملے گا۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ النساء آیت (04) میں فرمایا ہے: (ان اللہ یایظلم مثقال ذرۃ) " بے شک اللہ ایک ذرہ کے برابر بھی ظلم نہیں کرتا ہے" اور سورۃ آل عمران آیت (03) میں فرمایا ہے: (یوم تجد کل نفس ما عملت من خیر محضر اواما عملت من سوء تو دلوان بینھا وبینہ امدا بعیداً) " جس دن ہر شخص اپنی کی ہوئی نیکیوں کو اور اپنی کی ہوئی برائیوں کو موجود پائے گا، تمنا کرے گا کہ کاش، اس کے اور برائیوں کے درمیان بہت ہی دوری ہوتی۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت