سورۃ البلد مکی ہے، اس میں بیس آیتیں اور ایک رکوع ہے
تفسیر سورۃ البلد
نام: پہلی آیت میں ہی لفظ " البلد" آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔
زمانہ نزول: یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس اور ابن زبیر (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ (لا اقسم بھذا البلد) مکہ میں نازل ہوئی تھی۔