فهرس الكتاب

الصفحة 2208 من 6343

(29) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم کو حکم دیا ہے کہ وہ مشرکین سے اس دن کا حال بیان کردیں جب وہ انہیں مخاطب کر کے کہے گا کہ جنہیں تم دنیا میں میرے ساتھ عبادت میں شریک ٹھہراتے تھے انہیں اپنی مدد کے لیے پکارو تاکہ آج وہ تمہیں عذاب نار سے بچا لیں اور یہ بات اللہ ان سے بطور زجر و توبیخ کہے گا، تو وہ انہیں نام لے لے کر پکاریں گے لیکن وہ معبود ان کی پکار کا جواب نہیں دیں گے، اس لیے کہ اس دن کوئی شخص جس کی دنیا میں عبادت کی گئی ہوگی، اپنی زبان پر یہ بات لانے کی جرات نہیں کرے گا، اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تب ہم کافروں اور ان کے معبودوں کے لیے ایک مشترک ہلاکت گاہ بنا دیں گے، یعنی سب کو جہنم میں دھکیل دیں گے۔

موبق کا ایک دوسرا معنی عداوت اور دشمنی بھی ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کافروں اور ان کے معبودوں کے درمیان ایسی شدید عداوت پیدا کردے گا کہ میدان محشر میں ایک دوسرے کو دیکھنا اور ملنا گوارہ نہیں کریں گے۔ سورۃ مریم آیات (81، 82) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (واتخذوا من دون اللہ الھۃ لیکونوا لھم عزا۔ کلا سیکفرون بعبادتھم ویکونون علیھم ضدا) یعنی انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود بن رکھے ہیں تاکہ وہ ان کے لیے باعث عزت ہوں، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ تو ان کی پوجا سے منکر ہوجائیں گے اور الٹے ان کے دشمن ہوجائیں گے۔ امام شوکانی لکھتے ہیں کہ مفسرین کی ایک جماعت کے نزدیک موبق ایک گہری وادی کا نام ہے جسے اللہ تعالیٰ مومنوں اور کافروں کے درمیان حائل کردے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت