فهرس الكتاب

الصفحة 5713 من 6343

(5) مندرجہ ذیل آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے ان کافر قوموں کا ذکر کیا ہے جو ماضی میں اپنے گناہوں کے سبب ہلاک کردی گئیں۔ فرمایا: کیا ہم نے ان قوموں کو ہلاک نہیں کردیا جنہوں نے ماضی میں ہمارے رسولوں کی تکذیب کی اور ہماری آیتوں کا انکار کیا، جیسے قوم نوح، قوم عاد اور ثوم ثمود ان کے بعد آنے والی جن قوموں کا بھی وہی وطیرہ رہا، ہم نے انہیں بھی نہیں چھوڑا اور ہم مجرمین کے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی برتاؤ کرتے آئے ہیں۔

مفسرین لکھتے ہیں کہ ان آیات میں مجرمین قریش کے لئے بہت بڑی دھمکی تھی کہ اگر انہوں نے اپنی حالت نہیں بدلی تو کیا تعجب ہے کہ انہیں بھی ہلاک کردیا جائے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آیت (19) میں فرمایا کہ ہلاکت و بربادی ہے ان مجرمین کے لئے جو اللہ کے رسول اور اس کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت