(27) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ بات بالکل سچ ہے کہ اہل جہنم آپس میں جھگڑیں گے، ایک دوسرے کو الزام دیں گے اور سردار ان اور ان کے پیروکار ایک دوسرے کا برا چاہیں گے۔
بعض مفسرین نے اسی آیت سے استدلال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت (95) میں (لامرحبابھم) سردار ان کفر کا قول ہے، فرشتوں کا نہیں، ورنہ ان کا آپس میں جھگڑنا ثابت نہیں ہوگا۔