فهرس الكتاب

الصفحة 1130 من 6343

(104) بنی اسرائیل میں کچھ لوگ تورات کا علم رکھتے تھے، اور اللہ تعالیٰ کے اوامر نواہی سے خوب واقف تھے لیکن ان پر عمل نہیں کرتے تھے، ایسے لوگوں کا اوپر ذکر آچکا، اور ان میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے، جو دینی امور میں تورات کے احکام کی پابندی کرتے تھے اور ان کی اس پابندی نے انہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لانے پر مجبور کیا اور بلآخر وہ مسلمان ہوگئے اس آیت کریمہ میں اللہ نے انہی پابند تورات اور پابند نماز لوگوں کو خوشخبری دی ہے کہ اللہ ان کا اجر ضائع نہیں کرے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت