فهرس الكتاب

الصفحة 4371 من 6343

(3) کفار مکہ کے کفر و شرک پر اصرار اور قرآن کریم سے مسلسل اعراض پر نکیر کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے، کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ تمہاری زیادتیوں اور حد سے تجاوز کی وجہ سے ہم قرآن کا نازل کرنا بند کردیں گے، بلکہ حق سے تمہارا اعراض تو اور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ قرآن نازل ہوتا رہے، شاید کہ کسی دن تمہارے دل میں حق بات اتر جائے، تم مشرف بہ اسلام ہوجاؤ، اور تمہارے دل کی دنیا بد جائے۔

اور تمہاری جانب سے ہمارے نبی اور قرآن کا حجود و انکار کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم تم سے پہلے بھی بہت سے انبیاء بھیجتے رہے ہیں اور ان کی قوموں نے ان کا مذاق اڑایا، ان کی نبوتوں اور اللہ کی کتابوں کا انکار کیا تو ہم نے ان میں سب سے زیادہ طاقتور قومیں تھیں انہیں عذاب بھیج کر ہلاک کردیا اور ان قوموں کے واقعات اور ان کی ہلاکت و تباہی کی رو دادیں قرآن کریم میں مختلف مقامات پر مذکور ہیں، جنہیں سن کر تمہیں عبرت حاصل کرنی چاہئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت