(3) مومنوں کا ان کے ایمان کے مراتب ودرجات کے مطابق امتحان ہوگا اور جو لوگ اس امتحان میں کامیاب رہیں گے ان کا مقام جنت ہوگا اور جو لوگ اس دنیا میں کفر ومعاصی کی زندگی اختیار کریں گے وہ اس خام خیالی میں مبتلا نہ ہوں کہ وہ اللہ کے عذاب سے بچ کر نکلیں گے مولائے برحق ان کی بداعمالیوں کی انہیں سزا دینے پر پوری طرح قادر ہے وار وہ عذاب جہنم ہوجا جس سے سخت عذاب کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔