فهرس الكتاب

الصفحة 5926 من 6343

(5) روز قیامت کی ہیبت ناکی اور سختی بیان کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ اس دن کی سختی و ہیبت ناکی کو پوری طرح نہیں جانتے حالانکہ یہ تو وہ چیز ہے جس کا صحیح علم حاصل کرنا نہایت ہی اہم ہے اس کی خطرناکی کا اس سے اندازہ لگایئے کہ اس دن کوئی شخص کسی دوسرے کے ہرگز کام نہیں آئے گا، اس دن اللہ کے سوا کوئی ایک ذرہ کا بھی مالک نہیں ہوگا، اسکی اجازت کے بغیر نہ کوئی سفارش کرے گا اور نہ کسی کیس فارش قبول کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ غافر آیت (16) میں فرمایا ہے: (لمن الملک الیوم للہ الواحد القھار) " آج کس کی بادشاہی ہے؟ صرف ایک اللہ کی جو قہار ہے" وباللہ التوفیق

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت