فهرس الكتاب

الصفحة 5178 من 6343

(12) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ انہیں دوبارہ زندہ کرے گا تو نفاق میں اپنی مہارت اور رسوخ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے سامنے بھی اپنی صداقت و اخلاص ثابت کرنے کے لئے جھوٹی قسمیں کھانے لگیں گے جس طرح دنیا میں جھوٹی قسموں کے ذریعہ مسلمانوں کو باور کراتے تھے کہ وہ بھی مخلص مسلمان ہیں اور بھل جائیں گے کہ وہ آخرت میں جھوٹی قسمیں اس علام الغیوب کے سامنے کھا رہے ہیں جس سے کوئی چیز مخفی نہیں ہے اور اس خوش فہمی میں مبتلا ہوں گے کہ ان کی جھوٹی قسمیں انہیں کچھ فائدہ پہنچا جائیں گی آیت کے آخر میں ان کے عمل کی شناخت بیان کرنے کے لئے اللہ نے کہا: (الا انھم ھم الکاذبون) ان سے بدترین جھوٹا اور کوئی نہیں ہوسکتا کہ اپنی جھوٹی قسموں کے ذریعہ علام الغیوب کو اپنے سچے ہونے کا یقین دلانا چاہتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت