فهرس الكتاب

الصفحة 4331 من 6343

(14) اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بے حد مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے، اس کا لطف و کرم مومن و کافر اور نیک و بد سب کو شامل ہے، اسی لئے تو وہ سب کو روزی دیتا ہے، کافر کفر کا ارتکاب کرتا ہے اور فاجر فسق و فجور سے دنیا کو بھر دیتا ہے، پھر بھی انہیں ہلاک نہیں کرتا ہے، بلکہ زندگی کی آخری سانس تک کھلاتا اور پلاتا رہتا ہے۔

اور اللہ جسے چاہتا ہے خوب روزی دیتا ہے اور جس پر چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے، اس وسعت و تنگی کے بھید کو وہی جانتا ہے، نہ وسعت رزق اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ اس سے راضی ہے اور نہ ہی تنگی رزق اس کی ناراضگی کی دلیل ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت