فهرس الكتاب

الصفحة 4980 من 6343

(12) زمین پر حرکت کرنے والے جتنے حیوانات ہیں، سب فنا کے گھاٹ اتر جائیں گے، مخلوقات میں سے کوئی بھی باقین ہیں رہے گا، صرف باری تعالیٰ کی ذات باقی رہ جائے گی جو بڑی عظمت و بلندی اور بڑی کبریائی والا ہے اور جس کا فضل و کرم بحر و بر میں رہنے والے اس کی تمام مخلوقات کے لئے عام ہے۔

اور چونکہ تمام مخلوقات کے فنا ہوجانے کے بعد ہی قیامت آئے گی اور سب دوبارہ زندہ ہو کر میدان محشر میں جمع ہوں گے، حق و ناحق کا فیصلہ ہوگا اور اچھوں کو اللہ تعالیٰ جنت دے گا اور گناہ گاروں کوس زا دے گا اور اللہ کا یہ فیصلہ یقینا اس کی بڑی نعمت ہوگی کہ وہ اپنے عدل و انصاف کے تقاضے کے مطابق ظالموں کو ان کے کیفر کردارتک پہنچا دے گا اور اپنے نیک بندوں کو جنت اور اس کی نعمتوں سے نوازے گا اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے جن و انس ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔

مفسرین نے (کل من علیھا فان) کی تفسیر کے ضمن میں مندرجہ ذیل فوائد کا ذکر کیا ہے:

1۔ جب زندگی کے ایام محدود ہیں تو اسے اللہ کی عبادت میں گذارنا چاہئے۔

2۔ دنیا کی ہر نعمت زوال پذیر ہے، اس لئے اللہ سے ہی لولگانے میں ہر بھلائی ہے۔

3۔ تکلیف و مصیب میں صبر کرنا چاہئے۔ اس لئے کہ یہاں کی خوشی اور غم دونوں عارضی ہیں۔

4۔ اللہ کو چھوڑ کر غیروں کو معبود نہ بنایا جائے، اس لئے کہ زائل و فانی معبود نہیں ہوسکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت