فهرس الكتاب

الصفحة 5068 من 6343

(11) ان حوری صفت عورتوں کو اللہ تعالیٰ جنت میں دوبارہ اس حال میں پیدا کرے گا کہ وہ عنفوان شباب میں ہوں گی اور باکرہ ہوں گی، کسی نے انہیں ہاتھ نہیں لگایا ہوگا اور ہمیشہ باکرہ رہیں گی، یعنی جب ان کے شوہر ان کے ساتھ جماع سے فارغ ہوں گے تو وہ پہلے کی طرح باکرہ ہوجائیں گی۔

اور وہ حوری صفت بیویاں اپنے حسن و جمال، طرز گفتگو، چال ڈھال، گداز جسم اور آواز کی شیرنی کی وجہ سے ہر دم اپنے شوہروں کو ایسی شاداں و فرحاں رکھیں گی جس کی تعبیر انسانی الفاظ میں نہیں ہو سکتی، اور وہ ساری بیویاں ہم عمر ہوں گی، سدی لکھتے ہیں کہ وہ سب اخلاق کریمانہ میں ایک جیسی ہوں گی، آپ اس میں ایک دوسرے سے محبت کریں گی، اور بغض وحسد سے کو سوں دور ہوں گی۔

یہ بیویاں اللہ تعالیٰ کی جانب سے ان اہل جنت کو ملیں گی جنہیں روز قیامت عرش کے دائیں جانب جگہ ملے گی اور ان کی ہم عمر ہوں گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت