فهرس الكتاب

الصفحة 3563 من 6343

(22) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا جا رہا ہے کہ آپ کفار مکہ کی سفیہمانہ باتوں اور ان کی کذب بیانیوں کا جواب نہ دیجیے اور پورے انہماک کے ساتھ دعوت و تبلیغ کے کام میں لگے رہئے اور اللہ کے فیصلے کا انتظار کیجیے، وہ یقیناً آپ کو فتح و نصرت دے گا اور آپ کے دشمنوں کو رسوا کرے گا، اگرچہ کفار مکہ بھی آپ کے بارے میں بری خبر سننے کا انتظار کر رہے ہیں اتکہ ان کے زعم باطل کے مطابق آپ کے دشمنوں کو رسوا کرے گا، اگرچہ کفار مکہ بھی آپ کے بارے میں بری خبر سننے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان کے زعم باطل کے مطابق آپ سے ان کو چھٹی مل جائے، لیکن اللہ کے فیصلے پر کس کا فیصلہ غالب آسکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت