فهرس الكتاب

الصفحة 6269 من 6343

(1) اس سورت میں اللہ تعالیٰ کا خطاب ان لوگوں سے ہے جو فخر و مباہات اور نام و نمود کے لئے زیادہ سے زیادہ دولت جمع کرتے ہیں، اللہ کی یاد سے یکسر غافل اور عمل صالح کی توفیق سے بے بہرہ ہوتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے ان آیات کریمہ میں ایسے لوگوں کی اجر و توبیخ کی ہے اور انہیں جہنم کی آگ سے ڈرایا ہے۔ فرمایا ہے: لوگو ! تمہیں کثرت اور زیادتی کی چاہت نے اللہ اور اس کی محبت سے غافل کردیا ہے۔ یہاں صرف کثرت اور زیادتی کی چاہت کا ذکر کیا گیا اور ان چیزوں کا ذکر نہیں آیا جن میں آدمی نام و نمود کی خاطر زیادتی کا خواہاں ہوتا ہے، اس لئے اس تکاثر میں ہر وہ چیز داخل ہوگی جس میں کثرت کی خواہش فخر و مباہات کے لئے ہوتی ہے، چاہے وہ مال ہو یا اولاد، فوج و لکشر ہو یا دیگر اسباب قوت و ہیبت یا نوکر چاکر ہوں یا جاہ وحشمت ہر وہ چیز جس میں طلب کثرت سے مقصود طلب رضائے الٰہی نہ ہو، اس میں داخل ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، لوگو ! تم اللہ کی یاد اور فکر آخرت یے یکسر غافل رہو گے، یہاں تک کہ تم قبر میں پہنچ جاؤ گے، اس وقت تمہاری آنکھوں کا پردہ ہٹ جائے گا اور حقیقت تمہارے سامنے کھل کر آجائے گی، لیکن اس وقت ایمان و یقین کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت