فهرس الكتاب

الصفحة 5222 من 6343

سورۃ الصف مدنی ہے، اس میں چودہ آیتیں ہیں اور دو رکوع ہیں

تفسیر سورۃ الصف

نام: آیت (4) (ان اللہ یحب الذین یقاتلون فی سبیلہ صفاک نھم بنیان مرصوص) سے ماخوذ ہے اس آیت میں جہاد فی سبیل اللہ کے لئے صف بندی کا ذک رآیا ہے یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے۔

زمانہ نزول: ماوردی نے لکھا ہے کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مدنی ہے اور اس کی قوی دلیل اس کی آیتیں ہیں جن میں مسلمانوں کو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے پر ابھارا گیا ہے اور معلوم ہے کہ جہاد مدنی دور میں مشروع ہوا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت