فهرس الكتاب

الصفحة 4794 من 6343

(3) اس روز قیامت کی بعض نشانیاں یہ ہیں کہ اس دن آسمان نہایت تیزی کے ساتھ حرکت کرنے لگے گا اور پہاڑ اپنی جگہوں سے ہٹ جائیں گے، بادلوں کی طرح چلنے لگیں اور غبار بن کر اڑنے لگیں گے اور جس دن آسمانوں اور پہاڑوں کی یہ کیفیت ہوگی، وہ اللہ اس کے رسول اور اس کے قرآن کی تکذیب کرنے والوں کے لئے بڑی ہی ہلاکت و بربادی کا دن ہوگا، یا جہنم میں ان کا ٹھکانا " ویل" نام کی وادی ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت