19۔ فرعون اور اس کی فوج کے لوگ طلوع آفتاب کے وقت، موسیٰ (علیہ السلام) اور بنی اسرائیل کے قریب پہنچ گئے، جب دونوں گروہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئے، تو موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ مارے ڈر کے کہنے لگے کہ اب تو ہم پکڑ لیے گئے، تو انہوں نے پورے ایمان ویقین کے ساتھ کہا کہ ہرگز نہیں، ایسا نہیں ہوسکتا، میرا رب میرے ساتھ ہے، اور وہ راہ نجات کی طرف میری ضرور رہنمائی کرے گا۔