فهرس الكتاب

الصفحة 3852 من 6343

(9) شیاطین یا سردار ان کفر جواب دیں گے کہ تم مومن کب تھے کہ ہم نے تمہیں کفر پر آمادہ کیا، اور نیک کب تھے کہ ہم نے تمہیں برائی کی راہ پر ڈال دیا اور اہل توحید کب تھے کہ ہم نے تمہیں شرک پر مجبور کیا؟ تم لوگ ہمارے زیر تسلط نہیں تھے کہ ہم تمہیں طاقت کے بل بوتے پر کفر سے نکال کر ایمان میں داخل کردیتے، تم تو ظلم و شرک اور کفر و طغیان میں حد سے تجاوز کئے ہوئے تھے، اس لئے آج اللہ کا وعدہ ہم سب کے لئے ثابت ہوگا ی کہ (لا ملان جھنم ممک وممن تبعک منھم اجمعین) " اے ابلیس ! ہم تجھ سے اور تیری پیروی کرنے والوں سے جہنم کو بھر دیں گے۔" (ص: 58) اب ہم سب کو اس عذاب کا مزاچکھنا ہے جس کی دھمکی اللہ نے ہمیں دے رکھی تھی اور بالاخر اپنی مجرمانہ حرکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہیں گے کہ ہاں ! ہم نے تمہیں گمراہ کیا تھا، ہم چونکہ گمراہ تھے اس لئے چاہا کہ تم بھی ہمار جیسے ہوجاؤ، لیکن ہم نے تمہیں مجبور نہیں کیا تھا، بلکہ کفر و شرک کی راہوں کو تمہارے لئے خوشنما بنا دیا تو تم ان پر ہمارے ساتھ چل پڑے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت