فهرس الكتاب

الصفحة 4395 من 6343

(12) ابراہیم (علیہ السلام) کی مشرک ذریت میں سے اہل قریش بھی تھے، اللہ نے ان کے کفر و شرک کے باوجود انہیں ہلاک نہیں کیا، بلکہ زندہ رہنے دیا، یہاں تک کہ اس نے اپنی برحق کتاب یعنی قرآن کرین نازل فرمایا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مبعوث کیا جنہوں نے اس کی شریعت کو ان کے لئے پوری وضاحت و صراحت کے ساتھ بیان کیا، لیکن انہوں نے قرآن کا انکار کردیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جادو گر کہا اور شرک و ضلالت کی وادیوں میں بھٹکتے ہوئے اتنی دور نکل گئے کہ راہ حق پر ان کا لوٹ کر آنا ناممکن سا ہوگیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت