(4) اور وہ بخت جہنمی اس آگ میں ہمیشہ رہیں گے، اسی میں انیں بند کردیا جائے گا، اس سے نکلنے کی امید ہمیشہ کے لئے مقنطع ہوجائے گی، انہیں لوہے کے طویل کھمبوں کے ساتھ باندھ دیا جائے گا، بعض نے لکھا ہے کہ بند دروازوں کو ہمیشہ کے لئے بند رکھنے کے لئے باہر سے ان پر لمبے لمبے ستون ٹھوک دیئے جائیں، تاکہ اس سے کبھی نہ نکلیں، نعوذ باللہ من ذلک، ونسئالہ العفو و العافیۃ