فهرس الكتاب

الصفحة 6055 من 6343

(2) جو لوگ دنیا میں دین حق کا انکار کرتے ہیں، قیامت کے دن ان کے چہرے ذلت و رسوائی کے مارے جھکے ہوں گے، اور دائمی طور پر بہت ہی شدید عذاب میں مبتلا ہوں گے، اور آگ میں انہیں ان کے چہروں کے بل گھسیٹا جائے گا، درانحالیکہ وہ زنجیروں اور بھاری بیڑیں میں بندھے ہوں گے اور ان کو گھسیٹنے سے وہ نہایت ہی مشکل میں ہوں گے اور ان کی جان کے لالے پڑے ہوں گے۔

(عاملۃ ناصبۃ) کی ایک دوسری تفسیر یہ بیان کی گئی ہے کہ اہل کفر دنیا میں باطل عقائد و نظریات کو اپنانے اور بددعات و خرافات پر عمل کرنے کے سبب تھکے ہوں گے، لیکن یہ سب کچھ آخرت میں ان کے کام نہیں آئے گا اور جہنم کی کھائیوں میں اپنے ہاتھ پاؤں اور گرد نوں میں بندھی بو جھل بیڑیاں گھسیٹتے رہیں گے امام شوکانی اور کئی دیگر مفسرین نے پہلی تفسیر کو ہی راجح قرار دیا ہے۔ (عاملۃ ناصبۃ) میں قیامت کے دن اہل کفر کا حال بیان کیا گیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت