181: اسی سورت کی آیت (48) کی تفسیر دیکھئے، آیت کے تکرار سے مقصود، بنی اسرائیل کو اللہ کے انعامات یاد دلا کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لانے کی ترغیب دلائی ہے کہ وہ محض حسد کی بنیاد پر ان کا انکار نہ کریں، اور تورات میں ان کی جو صفات بیان کی گئی ہیں انہیں نہ چھپائیں اور قیامت کے دن کے عذاب سے ڈریں۔