فهرس الكتاب

الصفحة 5973 من 6343

(3) روز قیامت لوگوں کا کیا حال ہوگا اس کی منظر کشی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس دن جن نیک بختوں کے نامہ ہائے اعمال ان کے دائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے، رب العالمین ان کا حساب آسان کر دے گا، ان کے گناہوں کو معاف کر دے گا، اور ان کی نیکیوں کو قبول فرما لے گا اور وہ اپنے اہل و عیال اور خویش و اقارب کے پاس، یا انہی جیسے نیک لوگوں کے پاس بے پایاں خوشی کے ساتھ آئیں گے، اس لئے کہ انہیں جہنم سے آزادی کا پروا نہ مل چکا ہوگا اور جنت میں حوروں، اپنی نیک بیویوں اور صالح اولاد کے ساتھ جا ملیں گے، سورۃ الطور آیت (21) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (والذین امنوا واتبعتھم ذریتھم بایمان الحقنا بھم ذریتھم) " اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی، ہم ان کی اولاد کو ان تک پہنچا دیں گے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت