فهرس الكتاب

الصفحة 5138 من 6343

(8) بنی نوع انسان سے زجر و توبیخ کے طور پر کہا جا رہا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت اور نزول قرآن کے ذریعہ کفر و شرک پر باقی رہنے کے تمام اسباب دور ہوگئے، اب ایمان لینے سے کوئی چیز مانع نہیں ہے، پھر کیا وجہ ہے کہ تم لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہیں لاتے ہ، جبکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعوت کا ہر اسلوب اختیار کرتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ تم لوگ اپنے رب پر ایمان لے آؤ اور اللہ تعالیٰ نے روز ازل تم سے عہد لیا تھا کہ جب اس کے آخری رسول دنیا میں تشریف لائیں گے تو تم ان پر ایمان لے آؤ گے، پھر کیا سبب ہے کہ تم ایمان نہیں لاتے ہو؟!

(وقداخذمیثاقکم) کا دوسرا مفہوم یہ بیان کیا گیا ہے کہ " اللہ تعالیٰ نے تمہیں عقل دی ہے اور توحید باری تعالیٰ اور ایمان باللہ کے وجوب پر بے شمار دلائل قائم کردیا ہے اور تمہاری فطرت میں خالق و رازق پر ایمان لانے کی رغبت و خواہش کو ودیعت کردی ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آکر تمہاری اس فطرت کو جگا بھی دیا ہے، پھر کیا وجہ ہے کہ تم ایمان لانے سے گریزاں ہو"؟!

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت