قرآن کریم کا یہ طریقہ ہے کہ گناہگاروں کے لیے وعید کے بعد نیک لوگوں کو جنت کی خوشخبری دیتا ہے، تاکہ اللہ کا عدل و انصاف ظاہر ہو کہ اگر وہ کفر پر اصرار کرنے والوں کو ہمیشہ کے لیے جہنم میں ڈال دے گا، تو ایمان پر اصرار کرنے والوں کو ہمیشہ کے لیے جنت اور اس کی بے بہا نعمتوں سے نوازے گا۔