فهرس الكتاب

الصفحة 5496 من 6343

(4) میرے پروردگار !ْ میں نے انہیں برملا توحید کی دعوت دی اور شرک سے روکا میں نے ان کے ساتھ دعوت کے مختلف اسالیب اختیار کئے، کبھی سب کو اکٹھا کر کے اپنی دعوت کا اعلان کیا اور کبھی ایک ایک سے مل کر خفیہ انداز میں ان کے سامنے اپنی دعوت رکھی اور انسے کہا کہ تم لوگ اپنے گزشتہ گناہوں سے صدق دل کے ساتھ اپنے رب سے مغفرت طلب کرو وہ اپنی طرف رجوع کرنے والوں اور اپنے حصور توبہ کرنے والوں کی خطاؤں کو بڑا معاف کرنے والا ہے۔ اگر تم ایسا کرو گے تو وہ تمہاری زمینوں پر خوب بارش برسائے گا، تمہاری کھیتیاں ہلہا اٹھیں گی، خوب اناج پیدا ہوگا اور تمہاری روزی میں خوب برکت ہوگی۔ اور وہ تمہاریے مال اور اولاد میں کثرت دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور ان باغوں اور کھیتیوں کو سیراب کرنے کے لئے نہریں جاری کر دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت