(3) مفسرین لکھتے ہیں کہ زمین شدت کے ساتھ ہلنے لگے گی، جیسے بچہ پالنا میں ہلتا ہے اور اس کے اثر سے زمین پر پائی جانے والی ہر چیز ٹوٹ پھوٹ جائے گی اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر غبار کے مانند فضا میں بکھر جائیں گے۔ بعض مفسرین نے (ویمست الجبال بسا) کا معنی یہ کیا ہے کہ پہاڑ اپنی جگہوں سے ہٹا کر کہیں اور لے جائے جائیں گے، جیسا کہ سورۃ النبا آیت (20) میں آیا ہے: (وسیرت الجبال) کہ " پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹا دیئے جائیں گے۔ "