فهرس الكتاب

الصفحة 6303 من 6343

(1) مقاتل اور کلبی کا قوتل ہے کہ یہ سورت عاص بن وائل السہمی کے بارے میں نازل ہوئی تھی اور سدی کا قول ہے کہ ولید بن مغیرہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی اور ضحاک کہتے ہیں کہ عمرو بن عائذ کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔

ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے ان کفار مکہ کے سلوک پر نکیر کی ہے اور انہیں قیامت کے دن کے عذاب کی دھمکی دی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے میرے نبی ! وہ آدمی لائق صد حیرت ہے جو قیامت کے دن کے جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے اور کہتا ہے کہ موت کے بعد کوئی دوسری زندگی نہیں ہے جس میں انسانوں کو ان کے اچھے اور برے اعمال کا بدلہ چکا یا جائے گا۔

اور وہ آدمی سنگ دل اور بے رحم ہے، یتیموں کو بری طرح ڈانٹتا ہے، انہیں دھکے دے کر بھگا دیتا ہے اور ان کا حق ہڑپ جاتا ہے۔

اور چونکہ اس کا آخرت اور جزا و سزا پر ایمان نہیں، اسی لئے نہ وہ خود مسکینوں کو کھانا کھلاتا ہے نہ ہی دوسروں کو اس کی ترغیب دلاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت