فهرس الكتاب

الصفحة 5229 من 6343

(6) اس آیت کریمہ میں مشرکین اور یہود و نصاری کے کفر و شرک پر شدید نکیر کی گئی ہے، کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسلام جیسا دین برحق دے کر دنیا میں بھیج دیا، جس نے حق و باطل کو وضح کردیا ہے اب اگر کوئی اس سے آنکھ بند کرلے اور اللہ تعالیٰ پر افترا پردازی کرے تو اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جیسا کہ مشرکین قریش کا حال ہے کہ وہ اللہ کے لئے بیٹا اور شریک ٹھہراتے ہیں اور اس کی حرام کردہ چیزوں کو حلال اور حلال چیزوں کو حرام بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر اللہ کی مرضی نہ ہوتی تو ہم بتوں کی پرستش نہ کرتے، نیز قرآن کریم کو جادو اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جادوگر کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا جو اضح اور صریح حق کا انکار کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت